ایک نیوز : لاہور کے چلڈرن اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے نرسری میں بچی جھلس کر جاں بحق ہو گئی جس پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
چلڈرن اسپتال کی نرسری میں جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو ہیٹ زیادہ دے دی تھی۔میڈیکل ڈائریکٹر نے کہا کہ بچے کے جلنے کے واقعہ کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ المیہ سے کم نہیں اور بچوں کو علاج کی بہترین سہولت دی جائے۔ المناک واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔