وکٹ لینا اسپیڈ سے زیادہ اہم ہے ،شاہین آفریدی

May 28, 2023 | 00:24 AM

ایک نیوز :قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وکٹ لینا اسپیڈ سے زیادہ اہم ہے تاہم  وقت اور کھیلے جانے والے میچز کے ساتھ ساتھ اچھے بولر کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

  کرک انفو کو دیے گئے انٹرویو کے دوران شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پیس کے حوالے سے ہر ایک کا اپنا نظریہ ہے، جب آپ 110 کی اسپیڈ  سے بولنگ کروارہے ہیں اور وکٹیں بھی لے رہے ہوں تو آپ مطمئن ہوتے ہیں، میں وکٹس لے رہا ہوں اور فیلڈ میں اپنا 100 فیصد دیتا ہوں جو کہ اسپیڈ سے زیادہ اہم  ہے   اسپیڈ سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر وقت کے ساتھ میری بولنگ اسپیڈ میں کمی آئی ہے تو اس میں بہتری بھی دیکھی جائے گی۔
کرکٹرشاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں ورلڈکپ سے دو ماہ قبل انجری کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد مجھے فیلڈ میں واپسی میں بھی وقت لگا، ایک کھلاڑی کھیلے جانے والے میچز سے فٹنس بہتر  محسوس   کرتا ہے،  میں بھی  پی ایس ایل کے بعد میں خود کو مزید بہترمحسوس کررہا ہوں، اسی کے ساتھ میں نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے تاہم مستقبل میں کھیلے جانے والے میچز کے ساتھ مزید بہتری لاؤں گا۔

مزیدخبریں