ایک نیوز :لاہور کے چلڈرن ہسپتال کی نرسری میں5روز کی بچی جھلس کر دم توڑ گئی۔دوسرے بچے کی حالت تشویشناک ہے ۔
بچوں کے جھلسنے کا واقعہ نرسری میں دوران علاج ہیٹرکے باعث پیش آیا جس سے بچی اور بچہ جھلس گئے تھے۔
والدین نے الزام لگایا کہ اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دے دی۔
میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسرسلیم کا کہنا ہے کہ بچے کے جھلسنے کے واقعے کے بعدپرو فیسر جاویداقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں بائیو میڈیکل انجینئر بھی شامل ہے ۔