ایک نیوز:34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے میڈلز کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی، آرمی نے اب تک 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔
کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے میڈلز ٹیبل پر آرمی 300 میڈلز کے ساتھ ٹاپ پر ہے، واپڈا نے 79 گولڈ میڈلز سمیت 214 میڈلز حاصل کیے ہیں، واپڈا کے ایتھلیٹس نے مقابلوں میں 70 سلور میڈلز اور 65 برانز میڈلز بھی جیتے ہیں۔
نیوی نے اب تک 28 گولڈ، 30 سلور اور 46 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ پاکستان ائیرفورس کے ایتھلیٹس نے7 گولڈ، 21 سلور اور 46 برانز میڈلز حاصل کیے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 6 گولڈ میڈلز، 15 سلور میڈلز اور 71 برانز میڈلز جیتے ہیں۔
خیبر پختونخوا نے چار گولڈ، پانچ سلور اور 33 برانز میڈلز جیتے ہیں، سندھ نے سونے کے تین، چاندی کے گیارہ اور کانسی کے اٹھارہ تمغے جیتے ہیں۔ پنجاب نے تین گولڈ، آٹھ سلور اور 39 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ پاکستان ریلویز نے 34 ویں نیشنل گیمز میں دو گولڈ، چھ سلور اور 21 بران زمیڈل لیے ہیں۔
بلوچستان اور پولیس نے ایک، ایک گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے اب تک چاندی کے 12 اور کانسی کے 27 تمغے بھی جیتے ہیں۔
پولیس کے کھلاڑیوں نے ایک گولڈ کے ساتھ 9 برانز میڈل بھی حاصل کیے ہیں، اسلام آباد کے ایتھلیٹس اب تک صرف 6 برانز میڈلز ہی جیت پائے ہیں۔ گلگت بلستان اور آزاد کشمیر کے ایتھلیٹس اب تک ایک بھی میڈل نہیں جیت سکے۔
نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی میڈلز کی ٹرپل سنچری مکمل
May 28, 2023 | 00:02 AM