جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو سلام: آئی ایس پی آر

May 28, 2021 | 17:02 PM

admin
راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج مملکت خداداد کو جوہری طاقت بنانے والوں کوسلام پیش کرتی ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے23 سال قبل خطے میں طاقت کا توازن برابرکیا تھا،پاکستان نے کم ازکم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔مسلح افواج اورقوم اس خواب کوحقیقت بنانے والوں کوسلام پیش کرتی ہے۔

مزیدخبریں