معروف اداکارہ جیا علی نے شادی کرلی

May 28, 2021 | 13:36 PM

admin
لاہور : پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ جیا علی نے 48 سال کی عمر میں کاروباری شخصیت عمران ادریس سے شادی کرلی ۔اداکارہ کے بادشاہی مسجد میں نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ جیا علی اور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس کی نکاح کی تصاویر سامنے آئیں ۔ اداکارہ کا نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا جس میں اہل خانہ اور قریبی لوگوں نے شرکت کی ۔



وائرل تصاویر میں اداکارہ کو نکاح نامے پر دستخط کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دیگر تصاویر میں جیا علی کو عمران ادریس کے ہمراہ عروسی لباس میں مسجد کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنے نکاح کے روز وائٹ اور گولڈن رنگ سے مزین خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جب کہ ان کے شوہر کو گولڈن شیروانی پہنے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ جیا علی پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے فلم کیرئیر کا آغاز معمر رانا کے ہمراہ ’دیوانے تیرے پیار کے‘ سے کیا تھا۔


مزیدخبریں