صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہناتھا کہ ہمارے پاس ویکسین لگوانے والوں کا تمام ڈیٹا موجود ہے ، اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کر دیاہے ، جون سے قبل ٹیچرز کو ویکسین لگا دی جائے گی ، لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 14 ہزار نان ٹیچرزسٹاف ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ بچوں کا بہت نقصان ہو چکاہے گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم دیں گے ، گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتے ہوں گی ۔
اس موقع پر یاسمین راشد کا کہناتھا کہ ہرعمر کے افراد کو ویکسی نیشن لگانے کا عمل شروع کردیا، آئندہ ماہ ڈھائی لاکھ افراد کوویکسی نیشن لگانے کاہدف مقرر کیا ہے ،ماسک کااستعمال اورسماجی فاصلہ بہت ضروری ہے، صحافیوں ،سکول ٹیچرز کی ویکسی نیشن یقینی بنارہے ہیں،ویکسین سے کورونا کی شدت میں کمی آجاتی ہے، عوام ویکسین لگانے کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیارکریں، کوشش ہے سکولزکھلنے سے پہلے ٹیچنگ سٹاف کوویکسین لگائی جائے، پنجاب کے35 لاکھ افراد کوویکسین لگ چکی ۔