آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے : شہباز شریف کا یوم تکبیر پر پیغام

May 28, 2021 | 12:25 PM

admin
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے یوم تکبیر کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے پوری قوم، قیادت اور اداروں کو مبارکباد پیش کردی، انہوں نے کہا کہ آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے تاکہ قیام پاکستان کے اصل مقصد کو پا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ28مئیجوہری پروگرام کا آغاز اورتکمیل قوم، قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا ۔ جب قوم کے ہاتھ میں پاکستان کا پرچم اور لب پہ وقار کا ترانہ والہانہ تھا ۔شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کی پرخلوص اور محب وطن قیادت نے صرف قومی مفاد کو ترجیح دی اور پاکستان کو پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنا یا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آئیے ایک بار پھر اس قومی جذبے، عزم، اور، مقصد کی تڑپ، لگن، اور، جستجو پیدا کریں۔ آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے تاکہ قیام پاکستان کے اصل مقصد کو پا سکیں۔
مزیدخبریں