ویب ڈیسک:امریکا کی ریاست نیویارک کے ایک گھر سے کئی سو کلو وزنی مگرمچھ تحویل میں لے لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک بڑے اور وزنی مگرمچھ کو تحویل میں لیا گیا ہے جو کئی سالوں سے اپنے مالک کے ساتھ رہ رہا تھا۔ گھر کا مالک بچوں اور دیگر افراد کو اُس سوئمنگ پول میں جانے سے بھی نہیں روکتا تھا جس میں مگرمچھ موجود تھا جبکہ مگرمچھ کو رکھنے کا لائسنس 2021ء میں ختم ہوگیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تحویل میں لیے گئے مگرمچھ کا وزن 340 کلو ہے، وہ دونوں آنکھوں سے اندھا ہے اور اسے ریڑھ کی ہڈی کے مسائل بھی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے مگرمچھ کو تحویل میں لیے جانے کے معاملے پر عام لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کا جواز بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب مگرمچھ کے مالک ٹونی کیوالارو نے کہا ہے کہ البرٹ نامی مگرمچھ 1990ء سے ان کے ساتھ تھا اور وہ اسے واپس لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ مگرمچھ میرے بچے کی طرح تھا اور اس نے کبھی کسی کو خطرے میں نہیں ڈالا۔
امریکا: مالک کے ساتھ رہنے والا مگرمچھ پکڑ اگیا
Mar 29, 2024 | 00:05 AM