ایک نیوز : تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے معاملے پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو لکھے جانے والے خط میں 6 ججز کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے دو ججز کے استعفے کا حوالہ بھی شامل ہوگا۔بانی چیئرمین نے بھی ہدایات دے دیں، کل کور کمیٹی کے باضابطہ اجلاس میں معاملہ رکھا جائے گا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ،ہائی کورٹس کے باہر ہر روز احتجاج کی تجویز بھی کور کمیٹی میں رکھی جائے گی۔احتجاج دن 11 بجے کرنے کی تجویز کور کمیٹی کے سامنے رکھی جائے گی۔اہم فیصلے کور کورٹ کمیٹی کرے گی۔