ایک نیوز: ننھا وی لاگر شیراز وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گیا،شہبازشریف سے ملاقات بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وی لاگرشیراز سے کہامجھے بہت خوشی ہوئی آپ سے مل کر،سوال کیا کہ میرا نام پتا ہے آپ کو؟
شیراز نے جواب دیا کہ جی شہباز شریف انکل،وزیر اعظم نے شیراز کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔
ننھا وی لاگر شیراز نے کہا کہ بڑا ہو کر یوٹیوبر بنوں گا۔
وزیر اعظم نے شیراز سے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے اپنے گھر آنے کی دعوت دو گے۔