ایک نیوز: تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟ ایک نیوز اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔
پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر سخت احتجاج کا فیصلہ،پی ٹی آئی نے 6 ججز کے خط پر تحریک کےلئے 7 رکنی کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں شہباز گل،مصدق عباسی،سلمان اکرم راجہ شامل،7 رکنی کمیٹی تحریک کا لائحہ عمل دے گی۔کور کمیٹی اجلاس میں ارکان کی ججز کے خط پر سخت ردعمل نہ دینے پر قیادت پر تنقید، کور کمیٹی اجلاس میں لیگل ٹیم پر پھر تنقید کی گئی ۔
کورکمیٹی ارکان نے کہا کہ ہمیں کمپرومائز قسم کا ردعمل نہیں دینا چاہیے۔ہمیں اس موقع پر جارحانہ انداز اپنانا چاہیے۔
شہبازگل کاکہنا تھاکہ خاموشی اختیار کرکے ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ غداری کررہے ہیں۔ہمیں بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں آنے کےلئے خط نہیں لکھا تھا ہم خود آئے۔
کور کمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ کی ایک کیس میں پیش نہ ہونے پر وضاحتیں دیں۔اجلاس میں کمیٹی ممبران نے لیگل ٹیم پر پھر سوالات اٹھائے۔