ایک نیوز: صدرمملکت آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدرمملکت آصف زرداری کا برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہن تھا کہ پاک-برطانیہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی رابطوں اور عوامی تعلقات سے تقویت ملی ہے۔ معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے پر توجہ دی جائے گی۔
آصف زرداری کاکہنا تھاکہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔ سندھ میں 600000 ہیکٹر رقبے پر محیط مینگرو کے جنگلات ہیں جو ساحلی ماحولیاتی نظام کو سہارا دینے کے علاوہ ماحولیاتی استحکام میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان میں شمسی اور ہوائی توانائی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، شمسی اور ہوائی ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ صدر مملکت نے ملاقات میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جین میریٹ نے صدر آصف علی زرداری کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔۔