ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا نے طویل عرصے بعد شیو سینا میں شمولیت اختیار کی تو افواہیں پھیلنے لگیں کہ کرشمہ کپور اور کرینا کپور بھی شیو سینا میں شامل ہونیوالی ہیں۔
دراصل بالی ووڈ کی دو سپر اسٹار بہنیں کرینہ کپور اور کرشمہ کپور سی ایم ایکناتھ شندے کے بنگلے پہنچی تھیں جس سے یہ ان افواہوں نے جنم لیا ۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کہ دونوں بہنیں شیوسینا میں شامل ہونے جارہی ہیں ۔
اب کرینہ کپور کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہےکرینہ کپور شیوسینا میں شامل نہیں ہونے جارہی یہ افواہیں جھوٹی ہیں ۔البتہ کرشمہ کپور کے بارے کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی کہ وہ شیوسینا میں شامل ہوں گی یا نہیں ۔ذ رائع کے مطابق دونوں بہنیں گووندا کی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتی ہیں۔
لوک سبھا کے انتخابات قریب آتے ہی بالی اداکارائیں اور اداکار دھڑا دھڑ سیاسی پارٹیوں میں شامل ہورہی ہیں ،کچھ روز قبل بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے آبائی علاقے ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک اعزاز قرار دیا۔