خطرناک مجرم خاتون کےروپ میں جیل سےفرار

Mar 28, 2024 | 16:43 PM

ویب ڈیسک:ونیزویلا میں ایک عجیب واقعہ پیش آیاجس میں قتل وڈکیتی کاخطرناک مجرم خاتون کےروپ میں جیل سےفرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق آج تک قیدی کوجیل توڑکریاپھراورطریقوں سےجیل سےفرارہوتےہوئےسناتھا۔لیکن ونیزویلا میں ایک انوکھاواقعہ پیش آیاجہاں پرقیدی نےنہ صرف خاتون کاروپ دھارابلکہ جیل سےفرارہونےمیں کامیاب بھی ہوگیا۔

میڈیارپورٹ کےمطابق ونیزویلا کامینوئل لورینزو نامی ایک 25 سالہ شخص جوکہ قتل وڈکیتی میں ملوث ہونےکی وجہ سےجیل میں قیدتھا،خطرناک مجرم ملاقات کےدوران جیل پولیس کودھوکادینےمیں کامیاب ہوگیااور اب وہ ٹوکویٹو شہر کی ایل لبرٹیڈور جیل سے خاتون کے روپ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جب مینوئل کی گرل فرینڈ ان سے ملنے آئیں تو اپنے ساتھ ممکنہ طور پر خاتون کے مخصوص سامان بھی لائیں۔
ملاقات کے اوقات کے بعد مینوئل نے اپناروپ بدلااورخاتون کےروپ کواپنایاحالانکہ سیاہ رنگ ہونے کے باوجود وہ جیل کے کئی گارڈز کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہا کہ وہ ایک سنہرے بالوں والی خاتون ہیں اور اس طرح وہ جیل سے فرار ہوگئے۔
اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ گارڈز کو اتنی آسانی سے کیسے بے وقوف بنایا گیا تاہم اس واقعے کے حوالے سے فی الحال چار گارڈز سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں