زندگی میں پہلی بارصاحبہ کی اپنےوالدسےملاقات،دونوں آبدیدہ

Mar 28, 2024 | 15:46 PM

ویب ڈیسک:زندگی میں پہلی بار سابق اداکارہ صاحبہ کی اپنےوالدسےملاقات ہوئی،جس میں دونوں ہی آبدیدہ ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ ماہ انٹرویوکےدوران صاحبہ نےانکشاف کیاتھاکہ ان کی اپنےوالدسےکبھی بھی ملاقات نہیں ہوئی نہ اپنےباپ کوکبھی دیکھاہے،کیونکہ اداکارہ کی پیدائش سے پہلے ہی اُن کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
صاحبہ کاکہناتھاکہ میری پیدائش کےبعدبھی کبھی میرےوالدنےمجھےملنےکی کوشش نہیں کی،اس لئےمیرےدل میں بھی کبھی باپ کیلئےہمدردی پیدانہیں ہوئی اورنہ ہی ایسےجذبات پیداہوئے۔

اس انٹرویو کےبعدرواں ماہ صاحبہ نےاپنےوالدسےزندگی میں پہلی بارملاقات کی جس کی ویڈیوکےسوشل میڈیاپرخواب چرچےہورہےہیں۔
صاحبہ جذباتی ہوتےہوئےاپنےوالدسےشکوےکرتی ہےکہ آپ کومیراخیال کبھی نہیں آیا میرا کیا قصور تھا جو آپ نے کبھی مجھ سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی نہیں کی اور پیدائش کے وقت میرا چہرہ تک نہیں دیکھا۔آپ کومیری پیدائش کی خوشی نہیں تھی؟ آپ کے یہاں اولاد پیدا ہوئی تھی، آپ کیوں مجھے دیکھنا نہیں چاہتے تھے؟
صاحبہ کےوالدنےجذباتی ہوتےہوئےکہاکہ مجھےمعاف کردو، میں بہت بوڑھاہوگیاہوں،مجھ سےٹھیک سےچلابھی نہیں جاتا، مجھےاپنی غلطی پرندامت ہےمیں تمہاری طرف دیکھ کربات بھی نہیں کرسکتا۔اللہ نے مجھے تم سے ملوانا تھا، اسی لیے میری سانسیں بچا کر رکھیں۔
اداکارہ کے والد نے کہا کہ تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا، اسی وجہ سے پیدائش کے وقت تُم سے مل نہیں سکا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےانہوں نےکہاکہ بہت خوش ہوں کہ اللہ نے تمہیں ریمبو جیسا شوہر نصیب کیا جو تم سے بےانتہا محبت کرتا ہے اور خوبصورت بچوں کی نعمت سے نوازا۔
صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں