ایک نیوز :ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کی دوڑ لگوائی گئی، اس ٹیسٹ کےدوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکاررہے ۔انہوں نےیہ فاصلہ 20 منٹ میں طےکیا ۔ایک سپورٹ جرنلسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اعظم نے دو کلومیٹر کا سفر بھی پورا نہیں ڈیڑھ کلومیٹر کرکے ہی راستے میں بیٹھ گئے ۔
اس ٹیسٹ کے دوران عرفان اللہ خان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور سرفہرست رہے، دیگر قابل ذکر پرفارمنس میں محمد رضوان نے 8 منٹ 26 سیکنڈز، محمد حارث، نسیم شاہ، حسیب اللہ اور محمد وسیم جونیئر نے 8 منٹ 27 سیکنڈز میں رن مکمل کیا۔ مہران ممتاز نے 8 منٹ 30 سیکنڈز، شاہین شاہ آفریدی نے 8 منٹ 37 سیکنڈز، آغا سلمان نے 9 منٹ 20 سیکنڈز، محمد عامر نے 9 منٹ 30 سیکنڈ، شاداب خان نے 9 منٹ 56 سیکنڈ اور محمد نواز نے 9 منٹ اور 57 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔
اعظم خان کے ریس میں پیچھے رہ جانے پرکئی صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کئے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ اعظم خان کیمپ کے درمیان میں ہی ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ایک لکھتے ہیں کہ ایسا نہ ہو اعظم خان اس ٹریننگ کے بعد کرکٹ کھیلنا ہی چھوڑ دیں۔