بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190ملین پاؤنڈزکیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

Mar 28, 2024 | 13:39 PM

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی کےخلاف 190ملین پاؤنڈزکیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نےکیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی 190ملین پاؤنڈزریفرنس میں ضمانت کی درخواست پرسماعت بغیرکارروائی کےملتوی ہوگئی۔
 بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

معاون وکیل نےبتایاکہ سردار لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے ہیں۔

عدالت نےکہاکہ ہم آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیتے ہیں۔
 چیف جسٹس عامر فاروق نےبانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں