ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف ملک احمدخان بھچرنےکہاہےکہ وزیراعظم شہبازشریف سےچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی ملاقات کاتاثراچھانہیں گیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک احمدخان بھچرکااسمبلی کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ پنڈی سے ہمارے اسیران رہا ہوئے تو ڈپٹی کمشنر نے سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا ۔ وزیر اعلیٰ انتقامی کارروائیوں کے ذریعے رتھلس ہونے کا ثبوت دیں رہی۔ ایک جماعت کو دبانے کے لیے کتنی کارروائیاں کریں گے ۔
ملک احمدخان بھچرکامزیدکہناتھاکہ کل سینیٹ کی دو نشستیں ہماری فائنل ہوگئی ہے ۔ہمارے ممبر رابطے میں تھے اس لئے دو سیٹ طے تھی ۔ یہ کوئی کسی کی جانب سے احسان نہیں کیا گیا ۔ حکومت اس ڈر کے مارے چول مار رہی ہے ۔ ان کا لا اینڈ آرڈر پر کنٹرول نہیں ۔ پولیس کو صرف تحریک انصاف کے خلاف کارروائیوں کے لیے رکھا ہے۔رمضان میں چیزوں کی قیمتوں میں ستر فیصد اضافہ ہوگیا احتجاج کے حوالے سے فیصلہ ہماری لیڈر شپ کریں گی ۔