ویب ڈیسک:اداکاری کےبعدسارہ علی خان کی جلدسیاست کےمیدان انٹری متوقع ہے۔
تفصیلا ت کےمطابق سارہ علی خان بالی ووڈ کےچھوٹےنواب سیف علی خان کی بیٹی ہیں،حال ہی میں اداکارہ کی دوفلمیں ’مرڈر مبارک‘ اور ’اے وطن میرے وطن‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویومیں اداکارہ سےسیاست کےبارےمیں سوال کیاگیاجس کےجواب میں سارہ علی خان کاکہناتھاکہ ایساممکن ہے۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان اس سے قبل ایک انٹرویو میں بھی سیاسی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔
یاد رہے کہ سارہ علی خان نے کولمبیا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے۔