پنجاب میں سینیٹ انتخاب،الیکشن کمیشن نےفہرست جاری کردی

Mar 28, 2024 | 10:52 AM

ایک نیوز:پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن نےامیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
ذرائع کےمطابق حتمی فہرست کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کے 16 امیدوار میدان میں ہیں ،الیکشن کمیشن نے جنرل نشستوں پر 7 امیدواروں کو حتمی قرار دے دیا، دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر تین امیدوار میدان میں ہیں، خواتین کی دو نشستوں پر چار امیدوار میدان میں ہیں ،پنجاب سے اقلیت کی ایک نشست کے لیے دو امیدوار میدان میں ہیں۔

ذرائع کےمطابق سات  جنرل نشستوں پر ن لیگ چار نشستوں کے ساتھ سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والی جماعت بن گئی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس بلا مقابلہ جیت گئے سنی اتحاد کونسل کے حامد خان بھی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔
حکمران جماعت کے پرویز رشید، طلال چودھری ، ناصر محمود اور احد چیمہ بلا مقابلہ   کامیاب قرار دے دیے گئے ہیں ،خواتین کی دو نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان اور بشر انجم بٹ امیدوار ہیں۔جبکہ پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید بھی میدان میں ہیں ،اقلیتوں کی ایک نشست کے لیےن لیگ کے خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق حتمی فہرست میں شامل ہیں،دو اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہو گی۔

مزیدخبریں