ایک نیوز:پتنگ بازوں کےخلاف مہم میں تیزی 110ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
ترجمان پولیس کاکہناہےکہ پولیس ٹیمیں صوبہ بھر میں شہریوں کی موٹر سائیکلز پر حفاظتی وائر گارڈز بھی لگا رہی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ملزمان کے خلاف 100سے زائد مقدمات درج اور110 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا، ملزمان کے قبضے سے 35250 پتنگیں، 622 چرخیاں برآمد کرلی گئی۔
ترجمان پولیس کےمطابق گزشتہ 31 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3328 مقدمات درج کئےگئے، پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3461 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 212881 پتنگیں اور 14514 چرخیاں برآمدکرلی گئی۔
ترجمان پولیس کےمطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکےحکم پردھاتی ڈوروپتنگوں کی تیار،خریدوفروخت اوراستعمال کرنےوالوں کےخلاف زیروٹالرنس کےتحت قانونی کارروائی کی گئی۔
آئی جی پنجاب کاکہناہےکہ سول سوسائٹی اور شہریوں کے تعاون سے خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیں۔