موٹاپے کاشکارافراد کے لئے بڑی خوشخبری

Mar 28, 2024 | 10:25 AM

  ایک نیوز:موٹاپےکےشکارمردوخواتین کےلئےبڑی خوشخبری،جناح ہسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کےذریعےوزن کم کرنےکاسلسلہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق موٹاپے کا شکار خاتون کا آپریشن کیا جائے گا ،40 سالہ خاتون کا وزن 121 کلوگرام ہے۔
ڈاکٹرسرندر داوانی کاکہناتھاکہ سرجری کےبعدسوفیصدخاتون کوفائدہ پہنچےگا، سرجری کے بعد ادویات اورورزش کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔نجی ہسپتال میں ایسی سرجری پر لاکھوں روپے فیس ہوتی ہے ۔جناح ہسپتال میں روبوٹک سمیت تمام سرجریز مفت کی جاتی ہیں۔

خاتون مریضہ کاکہناتھاکہ موٹاپے کی وجہ سے چلنا پھرنا مشکل ہوگیاہے ،مفت آپریشن ہورہاہے ، ہسپتال انتظامیہ کی شکرگزارہوں۔

مزیدخبریں