ویب ڈیسک: امریکی شہری کم ترین وقت میں ایک لیٹر لیمن جوس پینے کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں پیٹ میں مروڑ کا شکار ہوگیا۔
مذکورہ بالا شخص نے ایک اسٹرا کے ذریعے 13.64 سیکنڈ میں ایک لیٹر لیموں کا شربت پی کر ممکنہ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی۔
ڈیوڈ رش نامی شخص 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑنے کے علاوہ اس وقت 164 اعزازات کا حامل ہے۔
اس سے قبل ڈیوڈ رش کے پاس ایک لیٹر لیمن جوس بذریعہ اسٹرا پینے کا 16.5 سیکنڈ کا ریکارڈ تھا۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ رش کا 16.5 سیکنڈ کا ریکارڈ جرمن سیریل بریکر آندرے اورٹولف نے صرف 16 سیکنڈ میں توڑ دیا تھا جس کے بعد رش کو نئے ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنا پڑی۔
امریکی شہری کو ایک لیٹر لیموں جوس پینا مہنگا پڑ گیا
Mar 28, 2024 | 00:54 AM