ویب ڈیسک: ہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک میں ہیروئن کو بچانے کیلئے استعمال ہونیوالا تختہ 20کروڑ روپے میں نیلام کردیاگیا۔
فلم کو ریلیز ہوئے 2 دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر اب مداحوں کی جانب سے اکثر پوچھا جاتا ہے جب ہیروئین کو بچایا جا سکتا تھا تو ہیرو کو اس تختے پر جگہ دیکر زندہ کیوں نہیں رکھا گیا؟اس کا جواب تو ڈائریکٹر جیمز کیمرون کچھ عرصے قبل دے چکے ہیں مگر اب ایک خوش قسمت فرد خود یہ ٹیسٹ کرسکے گا کہ اس تختے پر 2 افراد آسکتے تھے یا نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹائی ٹینک فلم کے اہم ترین سین میں استعمال ہونے والا تختہ 7 لاکھ 18 ہزار 750 ڈالرز (20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام ہوا ہے۔
نیلامی کی دستاویزات کے مطابق یہ تختہ جہاز کے فرسٹ کلاس لاؤنج کے دروازے کا فریم تھا جسے جہاز غرق ہونے کے سین میں ہیروئین کو بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔