نقل کی روک تھام کےلیے امتحانی طریقہ کار تبدیل

Mar 28, 2023 | 22:47 PM

 ایک نیوز:سندھ کے تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کےلیے جزوی طور پر آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

کراچی میں وزیرجامعات وبورڈز اسماعیل راہو کی زیرصدارت تعلیمی بورڈز اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات آوٹ سورس کرنے سے متعلق ٹینڈر محکمہ بورڈزکرے گا۔

اسماعیل راہو نے کہا امتحانی شیڈول کسی صورت متاثر نہیں ہوگا جبکہ بورڈز کا کردار بھی ختم نہیں ہوگا۔ امتحانات منعقد کروانا بورڈز کا ہی کام ہے۔

صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کےلیے کیاگیا ہے، مکمل امتحانات نہ سہی لیکن کچھ سروس تھرڈ پارٹی سے لی جائے گی۔ تمام بورڈ کم از کم ایک مرحلے کو آؤٹ سورس کریں گے۔ تھرڈ پارٹی کورقم کی ادائیگی بورڈز کریں گے۔ سوال نامہ بورڈ بنائے گا، جوابات کی کاپی تھرڈ پارٹی فراہم کرے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بورڈز کو ہدایات دی ہیں کہ جو اس سال سروس لینا چاہیں لیں جو اگلے سال سروس لینا چاہیں وہ اگلے سال سے شروع کریں گے، رواں برس امتحانات آئوٹ سورس کرنے کا معاملہ بورڈز کی صوابدید ہوگا تاہم اگلے برس سے لازمی کچھ سروس آؤٹ سورس کرنی ہوگی۔

دوسری جانب اسکولوں اور کالجوں کی اساتذہ نے امتحانی نظام آوٹ سورس کرنے کامنصوبہ مسترد کردیا۔

 اساتذہ اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے بچوں کے لیے 90 لاکھ امتحانی کاپیوں کی طباعت کیسی ہوگی۔

مزیدخبریں