اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی حکومت پر برہم

Mar 28, 2023 | 22:41 PM

ایک نیوز :عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )سے معاملات طے نہ ہونے پر حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان نےکہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے سے معیشت کا بیڑہ غرق ہورہا ہے ، حکومت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے ۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹرقیصرشیخ نے کہاپچھلے 3 مہینے سے ہرچیز کی امپورٹ رکی پڑی ہے، خام مال نہیں ہو گا تو انڈسٹری بند ہو گی، بے روزگاری ہو گی معیشت ونٹیلیٹرپرہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا جب بھی تاخیر ہو گی عدم استحکام پھیلے گا ، معیشت مزید خراب ہوگی۔تحریک انصاف کی منحرف رکن پارلیمنٹ جویریہ ظفر نے کہاہفتہ وار مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے یہ اوربڑھے گی  یہ حکومت کی نااہلی نہیں تو اور کیا ہے ؟
باپ پارٹی کے سینیٹر دینیش کمار کا کہنا تھا کاروباری حضرات یہاں سے بیرون ملک جا رہے ہیں تو کیا باہر سے لوگ یہاں آئیں گے ، معیشت کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما کشورزہرہ نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پھٹ پڑے ہیں ، اگر امتحان زیادہ لمبا ہوا تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی ۔

مزیدخبریں