بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں داخلوں کا آغاز

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں داخلوں کا آغاز
کیپشن: بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں داخلوں کا آغاز

ایک نیوز :بہاوالدین زکریا یونیوسٹی ملتان میں داخلوں کا آغاز ہو گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق  جامعہ زکریا میں ملتان میں اے ڈی اے، اے ڈی ایس، اے ڈی پی، بی ایس سی، بی کام اور بی اے ہولڈرز اپلائے کر سکتے ہیں جبکہ  متعدد انڈر گریجوئیٹ پروگرامز کے طلبا  پانچویں سمسٹرز میں اپلائے کر سکتے ہیں۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی آفیشیل ویب سائٹ پر آن لائن کی سہولت بھی  موجود ہےجہاں طلبا و طالبات  آن لائن داخلہ کرسکتے ہیں جبکہ اپلائے کرنے کی  آخری تاریخ 20 اپریل 2023 مقرر کی گئی ہے۔