لگتا ہے عدلیہ کے بعد دوسرے ادارے کی باری ہے، سائرہ بانو

Mar 28, 2023 | 21:41 PM

ایک نیوز:جی ڈی اے ترجمان سائرہ بانو کاکہناہے کہ حکمرانوں پربات آئی تو عدلیہ میں خامیاں نظرآنے لگ گئیں۔لگتا ہے عدلیہ کے بعد دوسرے ادارے کی باری ہے۔

سائرہ بانو کاکہنا تھا کہ  یہ ایوان عوام کےمسائل کا ایوان ہے یا ان کے مسائل کے حل کا ۔عوام کی کوئی بات نہیں کررہا جو مہنگائی سے مر رہے ہیں ۔توشہ خانہ کا تو ذکر ہوا مگر ہار کا ذکر کرنا بھول گئے ۔یوسف رضا گیلانی کے خلاف عدالت جانے والے نواز شریف ہی تھے ۔

ترجمان جی ڈی اے کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم تو معصوم دکھائی دیتے ہیں ۔کوئی کہتا ہے کہ مجھے نہیں چھوڑیں گے ۔ماضی میں بھی ادھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگا تھا ۔جو لانے والے تھے ان کو چھوڑدیا ۔

سائرہ بانو کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی پوری نہیں ہے یہ تو کٹی پھٹی قانون سازی ہے ۔یہ نہ کریں کہ چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں۔عدلیہ اور فوج سے لڑائی نہ لڑیں۔ جی ڈی اے عدلیہ کے خلاف قانون سازی کی مخالفت کرتی ہے۔

جی ڈی اے ترجمان سائرہ بانو  نےقومی اسمبلی سے احتجاجا واک آؤٹ بھی کیا۔

مزیدخبریں