وفاقی کابینہ کا اجلاس ، شازیہ مری کو گیٹ پر روک لیا گیا

Mar 28, 2023 | 19:54 PM

ایک نیوز :وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیرشازیہ مری کو سکیورٹی نےگیٹ پر روک لیا جس پر شازیہ مری نے اجلاس کا بیکاٹ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں جاری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شمولیت کیلئے پیپلز پارٹی رہنما پہنچیں توگیٹ پر روک لیا گیا اور انہیں بیگ اور موبائل دروازے پر جمع کرانے کا کہا گیا جس پر شازیہ مری نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیاشازیہ مری یہ کہتی ہوئی واپس چلی گئیں کہ میری حاضری لگا دیجئے گا۔
 ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل کمیٹی روم کے باہر بدمزگی بھی ہوئی سکیورٹی حکام نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ مری کو بیگ اجلاس میں لے جانے سے روکا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگرد نہیں ہیں کہ ایسی پابندی ہم پر لگائی جائے۔ 


واضح رہے کہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے کابینہ نے منظور کرلیا۔
 ترمیمی بل کے مطابق از خود نوٹس کا فیصلہ تین سینئر ججز کریں گے، تین رکنی سینئر ججز کی کمیٹی از خودنوٹس کا فیصلہ کرے گی۔ترمیمی بل کے تحت از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا اور 30 دن میں اپیل دائر ہوسکے گی، اپیل کو دوہفتوں میں فکس کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کا منظور کردہ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں