ایک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت عظمی پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے۔ الیکشن اگر مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم سمجھیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے صدر سی پی این ای کاظم خان نے زمان پارک لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کلیدی کردار ہے ۔ سازش کے باقی 2 کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں۔ میرے قتل کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے۔ رانا ثنا اللہ ایک بزدل آدمی ہے ۔ قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے۔ الیکشن اگر مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 30اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں۔ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے۔ الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے ۔ عدالت عظمی پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے۔ رانا ثنا اللہ کا کردار عابد شیر علی کے باپ سے پوچھ لیں۔