پی ٹی آئی کا پنجاب ،اسلام آباد کےآئی جیز کیخلاف عالمی سطح پرقانونی کارروائی کااعلان

Mar 28, 2023 | 19:23 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے پنجاب اوراسلام آباد کے آئی جیز کے خلاف عالمی سطح پر کیس کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیریں مزاری اور فواد چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت کے خلاف جارحانہ اندازاپناتے ہوئے کہاپاکستان پہلے ہی بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے۔ یہ حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروائے گی۔

فواد چوہدری کا گرفتاریوں کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے اور پنجاب اوراسلام آباد کے آئی جیز کے خلاف انٹرنیشنل لیول پر کیس کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور پنجاب اور متعلقہ افسران کے خلاف عالمی سطح پر کیس کرنے جارہے ہیں  ۔ ہم ان کو پرسونا نان گریٹا ڈیکلئیر کروائیں گے۔

شیریں مزاری  کاکہنا تھا کہ ہ پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزئیر تیارکرلیا، ڈوزئیرمیں آڈیو، ویڈیو لیکس، میڈیا پر پابندیاں اورکارکنوں کی گرفتاریاں شامل ہیں۔ تحریک انصاف نے 10 اپریل سے 21 ،مارچ تک حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزئیر تیار کرلیا ہے۔(انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اس کو ہم نے ڈاکومنٹ کیا۔پی ٹی آئی اور اتحادیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ خان صاحب پر قاتلانہ حملہ ہوا اور جھوٹی ایف آئی آرز ہوئیں۔

تحریک انصاف کی ر ہنما کاکہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے، یہ حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروائے گی۔

مزیدخبریں