پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا
کیپشن: The training camp of Pakistan Junior Hockey Team has started

ایک نیوز: پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ڈیفنس ہاکی ایرینا میں شروع ہو گیا، ٹریننگ کیمپ میں تیس کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔

گوجرہ کے ہاکی ایونٹ کے بعد کیمپ میں کھلاڑیوں کی تعداد مکمل ہو جائے گی، منیجر حنیف خان ٹریننگ کیمپ میں نہیں پہنچے، کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیا گیا، جونئیر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل بھی جاری رہیں گے۔

نیشنل جونئیر ہاکی چیمپئن شپ کے بعد کھلاڑیوں کو کیمپ کے کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ کیمپ کے کھلاڑیوں پر مشتمل 4 ٹیمیں جونئیر چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی، نیشنل جونئیر ہاکی چیمپئن شپ آئندہ ماہ کراچی میں منعقد ہو گی۔ جونئیر ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جونئیر ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہے، جونئیر ایشیا کپ 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر سلالہ میں ہو گا۔

کوچ عدنان ذکر نے کہا کہ ہمارے پاس تیاری کے لیے وقت کم ہے، کوشش ہے کہ سب شعبوں کو کم وقت میں کور کریں، فٹنس ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیکنیکل کام کیا جائے گا، کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ بھی کھیلنے کا موقع ملے گا۔