ایک نیوز :وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظورکرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے کابینہ نے منظور کرلیا۔
ترمیمی بل کے مطابق از خود نوٹس کا فیصلہ تین سینئر ججز کریں گے، تین رکنی سینئر ججز کی کمیٹی از خودنوٹس کا فیصلہ کرے گی۔ترمیمی بل کے تحت از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا اور 30 دن میں اپیل دائر ہوسکے گی، اپیل کو دوہفتوں میں فکس کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کا منظور کردہ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق وزیر قانون کی سربراہی میں قانونی ماہرین نے مسودے کو حتمی شکل دی ۔مجوزہ بل ایوان آج قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھیج دے گا،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس کل صبح منعقد ہوگا، کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین محمود بشیر ورک کریں گے، قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کل ہی بل منظور کرکے ایوان میں رپورٹ پیش کردے گی، قومی اسمبلی کل اس بل کی حتمی منظوری دے گی، مجوزہ بل جمعرات کو سینٹ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔