تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان، طلباء کی موجیں

سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان، طلباء کی موجیں
کیپشن: Holidays announced in schools, waves of students(file photo)

ایک نیوز: تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ جس سے طلباء کی موجیں لگ گئیں۔ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم سے 10 اپریل تک طلباء لمبی چھٹیاں انجوائے کریں گے۔ اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یہ چھٹیاں تمام تعلیمی اداروں میں ہوں گی اور اساتذہ بھی ان سے مستفید ہوں گے۔ 

بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ریاست اترپردیش سمیت دیگر میں اس جمعرات کو رام نوامی کی چھٹی ہوگی۔ اس موقع پرعام تعطیل ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی تعلیمی ادارے ماہ اپریل میں بھی بند رہیں گے۔ بہت سی ریاستوں میں مہینے کا تیسرا ہفتہ عام تعطیل ہوتی ہے۔ 

اس طرح 4 اپریل، 7 اپریل، 9 اپریل اور پھر 14 اپریل کو بھارت میں مذہبی رسومات کی وجہ سے عام تعطیل ہوگی۔ اسی طرح 15 اور 16 اپریل کو ہفتہ، اتوار ہونے کی وجہ سے چھٹی ہوگی۔ اس کے بعد 22 اپریل کو عیدالفطر کی وجہ سے اور 30 اپریل کو اتوار کی وجہ سے چھٹی ہوگی۔ 

گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان:

بھارت میں گرمیوں کی تعطیلات 16 مئی سے 15 جون تک ہوں گی۔ طلباء کو سکولوں سے 30 دن کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں سکول کافی دنوں کیلئے بند رہیں گے۔