وزیراعظم سمیت تین بڑوں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

imp meeting in parliament house
کیپشن: imp meeting in parliament house
سورس: google

 ایک نیوز : وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں  مؤثر قانون سازی اور ملکی ترقی, خوشحالی اور انتظامی امور کیلئے اس کی کلیدی کردار پر گفتگو ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت  حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہء خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمربھی موجود تھے.