رابی پیرزادہ کو 2 سال بعد مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار مل گیا

Mar 28, 2023 | 15:34 PM

ایک نیوز: رابی پیرزادہ کا 2 سالہ انتظار بالآخر ختم ہوگیا۔ مریم نواز کی پینٹنگ ان کے ایک چاہنے والے نے خرید لی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار اب بالآخر دو سال بعد مل ہی گیا۔ رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ آخرکار مریم نواز کے ایک فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ شوبز کی دنیا چھوڑ کر خطاطی اور مصوری کے فن سے وابستہ ہوئیں۔ وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قرآنی آیات کی خطاطی اور کبھی کبھار معروف شخصیات کی تصاویر بنا کر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی تصویر بنائی اور ساتھ میں لکھا کہ 2 سال سے مریم نواز صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں خریدی، عمران خان صاحب کا سکیچ جب بناتی ہوں سیل ہوجاتا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں غریب گھرانوں کی مدد کرنے کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت ہے، مریم نواز کی پینٹنگ اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

مزیدخبریں