محمد خان بھٹی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

 محمد خان بھٹی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ایک نیوز: عدالت نے محمد خان بھٹی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے کیس پر سماعت کی۔ محمد خان بھٹی کی جانب سے صدر لاہور بار رانا انتظار حسین نے دلائل پیش کیے۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کے کیس کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ایف آئی اے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے محمد خان بھٹی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا ہے۔ ایف آئی اے تفتیشی افسر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے