ایک نیوز: نیوٹیک طلباءنے مائیکرو سافٹ امیجن کپ 2023 نیشنل فائنلز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
رپورٹ کے مطابق جنرل(ر) معظم اعجاز نےجیتنے والی ٹیم کو نیوٹیک کے لیے سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ نیوٹیک کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء جنید حسن اور سیدہ مناہل جاوید نے ایچ ای سی کے اشتراک سے انعقاد کیئے جانے والے مائیکروسافٹ امیجن کپ 2023 میں ریجنل اور نیشنل فائنلز میں پہلی پوزیشنیں حاصل کیں اور عالمی چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ان کی پروڈکٹ Journovoltکا مقصد ایک خودکار نیوز رپورٹنگ چینل متعارف کروانا ہے جو مستند، حقیقی اور تعصب سے پاک خبروں کی رپورٹنگ کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان اخراجات کو بھی کم کرتا ہے جو ایک عام نیوز براڈکاسٹنگ چینل کو چلانے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔
19 سالوں کے دوران 20 لاکھ سے زیادہ حریفوں نے مائیکروسافٹ کے عالمی طلباء ٹیکنالوجی مقابلے کے لیے سائن اپ کیا تاکہ وہ کچھ ایسا تیار کر سکیں جو ان کے لیے اہمیت کا حامل ہو او ر انکی کمیونٹیز میں فرق پیدا کرسکیں ۔ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے تمام طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور جیتنے والی ٹیم کو نیوٹیک کے لیے سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔