حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔

رپورٹ کے مطابقحارث روف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے گئے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے۔ اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔ 

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔اب اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیا گیا ہے۔