چونیاں: نگران وزیراعلیٰ کا مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ متوقع

Mar 28, 2023 | 13:57 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی آج چونیاں آمد متوقع ہے۔ جس کے انتظامات کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں میں نگران وزیراعلی پنجاب کی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر وزیر اعلٰی پنجاب کی آمد متوقع ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی آمد سے قبل ضلع بھر کی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ ستج سٹیڈیم میں ہیلی پیڈ تیار کردیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈی ایس پی اور ایس پی قصور فری آٹا پوائنٹ پر پہنچ چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں