ایک نیوز: لاہور تھانہ نواب ٹاؤن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشاد دل کا دورہ پڑنے کے باعث سے خالق حقیقی سے جا ملےہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشاد سمن آباد میں رہائش پذیر تھا۔ ہیڈ کانسٹیبل صبح ڈیوٹی کے لیے تیار ہوکر گھر سے نکلا ہی تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔
مرحوم سال 2005سے لاہور پولیس میں فرائض سر انجام دے رہا تھا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت پولیس افسران کا لواحقین سے اظہار تعزیت