ایک نیوز: پنجاب سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے خاتون کی آڑ لے کر گھروں میں وارداتیں کرنے والے 3 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون سمیت گروہ کو واردات کرتے گرفتار کیا گیا ہے۔15 کی کال پر ڈولفن ستوکتلہ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔خاتون گھروں پر دستک دیتی اور دروازہ کھلتے ہی ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کی زور پر واردات کرتے۔ لاہور ڈولفن کی ٹیم نے خاتون کے ہینڈ بیگ سے پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ منظم گروہ کی گرفتاری کا آپریشن سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر کیا گیا تھا۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کے مطابق ملزمان ساجدہ بی بی، راشد،عدیل کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ ستو کتلہ کےحوالے کر دیا گیا۔ ملزمان کا تعلق ساہیوال سے ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ زوہیب رانجھاکا مزید کہنا ہے کہ سیف سٹیز کیمرے کرائم کنٹرول میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔