ایک نیوز: لاہور میں پتنگ بازوں کیخلاف آپریشن جاری ہے 14 گھنٹوں میں 78 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ 14 گھنٹوں میں 78پتنگ باز گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں،چرخیاں اورپنی ڈور برآمد ہوئی ہے۔ سٹی ڈویژن پولیس نے 21،کینٹ05،سول لائنز نے13 مقدمات درج کئے۔صدر12،اقبال ٹاؤن21اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے06 مقدمات درج کئے۔
افضال احمد کوثر کا مزید کہنا ہے کہ رواں ماہ ابتک 970پتنگ بازوں کو حراست میں لیا گیا۔ مارچ کے دوران ابتک پتنگ بازوں کیخلاف 968مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔پتنگ بازی خونی کھیل، ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جارہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔