پاک نیوزی لینڈ سیریز، ٹیم کی تشکیل پر مشاورت شروع

پاک نیوزی لینڈ سیریز، ٹیم کی تشکیل پر مشاورت شروع

ایک نیوز: پاک نیوزی لینڈ سیریز  کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا ۔

رپورٹ کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم کی تشکیل پر مشاورت کا آغاز کر دیا ۔ کیویز کے خلاف سیریز کے لیے سینئر کھلاڑیوں کپتان بابر اعظم،  محمد رضوان ، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کی واپسی یقینی ہے ۔ افغانستان کے خلاف سیریز کھیلنے والے اعظم خان اور طیب طاہر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے ۔عماد وسیم، احسان اللہ، زمان خان کی ٹی 20سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 66 رنز سے کامیابی حاصل کرلی تاہم افغانستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔