ایک نیوز: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل پی ٹی آئی انورمنصور نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ہم نے درخواست دی ہے۔ ہائی کورٹ نے جمعہ کو سماعت مقرر کی ہے۔ اگر تھوڑی سی شکایت کرسکوں۔ ہمیں فیصلے کی کاپی چاہیے تھی وہ بہت دیر سے ملی۔
چیف الیکشن کمشنرن نے کہا کہ آپ مجھے بتادیتے۔ یہ بتائیں کہ جواب کیلئے آخری موقع تھا۔ انور مںصور نے کہا کہ میں کسی کے ذریعے سے ثبوت حاصل کرتا ہوں۔ امریکہ میں ڈیڑھ لاکھ بندوں نے ہمیں فنڈز دیے۔ ان لوگوں کے ایڈریسز ہمارے پاس نہیں ہیں۔ ان سب ثبوتوں کو ہم نے جمع کرنا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس فیصلے کو بہت ٹائم ہوگیا۔ اس پر انور منصور نے کہا کہ آپ ہمیں ٹائم دے دیں۔ کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔