راناثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

Mar 28, 2023 | 13:15 PM

ایک نیوز: ن لیگ کے اہم رہنما کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں پیش ہوگئے۔ جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما نے عدالت میں پیش ہوکر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست کی۔ جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ 

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما  نے کہا کہ 8 اکتوبر کو قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گے۔ میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، سیاسی وجود کی بات کی۔ میری بات کو غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، انہوں نے دہشت گردوں کو آنے کی دعوت دی، حالات خراب کئے۔ مریم نواز کبھی جتھہ لے کر عدالت پیش نہیں ہوئیں۔

مزیدخبریں