شکر گڑھ: جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر لڑکیاں گرفتار

شکر گڑھ: جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر لڑکیاں گرفتار

ایک نیوز: شکر گڑھ میں جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر لڑکیاں پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں ۔ 
رپورٹ کے مطابق شکر گڑھ سہاری میں پولیس نے جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر خوبرو لڑکیوں کادو رکنی گینگ گرفتار کرلیا ۔لڑکیوں سےہزار روپے والے جعلی 45 نوٹ برآمد کرلئے ۔ لڑکیاں علاقہ  غیر سے جعلی نوٹ لاتیں ۔ اور جعلی نوٹ چلانے سے پہلے سوشل میڈیا پرناظرین سے  جعلی نوٹ کامیابی سے چلنے کی دعائیں بھی کراتی تھیں۔ 
پولیس رپورٹ کے مطابق شکرگڑھ کے موضع سہاری میں 19 سالہ صدف اور 18 سالہ عاصمہ  نے مٹھائی کی دکان پر سو، سو روپے کی برفی خرید کر  ہزار ہزار کے دو جعلی نوٹ دئیےاور بقایا مانگا۔  دکاندار نے نوٹوں کے جعلی ہونے کے شبہ پر چپکے سے  پولیس بلا لی  تو لڑکیوں کےپرس  سے ہزار،  ہزار والے مزید  45 نوٹ برامد ہوئے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-28/news-1679988115-1755.mp4

ایس ایچ او شاہ غریب رانا عاصم نے بتایا کہ لڑکیاں جعلی نوٹوں کے ساتھ دھندے پر نکلنے سے پہلے  سوشل میڈیا پر  دعا بھی کراتی  تھیں ۔اور باڑہ کے علاقہ سے جعلی نوٹ لاتی تھیں ۔ ایک ملزم  لڑکی ریکارڈ یافتہ ہے ۔دونوں لڑکیوں کے  خلاف مقدمہ درج کرکے  مزید تفتیش جاری ہے ۔