ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز محمد حارث نے افغانستان کیخلاف سیریز میں شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق محمد حارث نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔ اس سب کا ذمہ دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا جس کا مجھے افسوس ہے۔
محمد حارث نے مزید لکھا کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے۔ محمد حارث کی ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والے ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور انہیں ہمت سے کام لینے کی تلقین کررہے ہیں۔
Dear my nation. Not the result we wanted. I am responsible as I did not provide a good start for my team. Really sorry but we will learn from this experience and come back stronger In ShAA Allah.
— Muhammad Haris (@iamharis63) March 27, 2023
واضح رہے کہ نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے۔گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی جب کہ اس سے قبل ابتدائی دونوں میچز افغانستان فتح یاب رہا۔