ایک نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہےکہ عید کے بعد گورنر ہاؤس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری برنس روڈ پر قائم ریسٹورنٹ میں پسند کے کھانوں سے سحری کرنے کے لیے فیملی اور دوستوں کے ہمراہ پہنچے جس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جہاں جاتا ہوں سوشل میڈیا پر اعلان کرتا ہوں تاکہ لوگوں کی مجھ تک رسائی آسانی ہو۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ لوگ اسٹریٹ کرائم اور مہنگائی سے پریشان ہیں۔ باغات کے مالکان فروٹ مہنگا دے رہے ہیں میں ان سے بھی بات کرونگا۔ لوگوں کے مسائل پر سندھ حکومت کو بھی خط لکھا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ عید کے بعد گورنر ہاوس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی پروگرام کروائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں خواتین کو کورسز کروائے جائیں گے اور ان کورسز کے ذریعے لوگ موبائل فون پرکام کرکے پیسے کماسکیں گے۔